عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یمن سے اویس نامی شخص تمہارے پاس آئے گا ، وہ یمن میں صرف اپنی والدہ کو چھوڑ آئے گا ، اسے برص تھا ، اس نے اللہ سے دعا کی تو اس نے دینار یا درہم کے برابر جگہ کے علاوہ اس مرض کو ختم کر دیا ، جو شخص اس سے ملاقات کرے تو وہ تمہارے لیے اس سے دعائے مغفرت کی درخواست کرے ۔‘‘
ایک دوسری روایت میں ہے ، فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ تابعین میں سے سب سے بہتر شخص اویس ہے ، اس کی والدہ ہے ، اسے برص کا مرض تھا ، تم اس سے درخواست کرنا کہ وہ تمہارے لیے دعائے مغفرت کرے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔