Blog
Books
Search Hadith

یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کا باب

عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: ذُكِرَ أَهْلُ الشَّام عِنْد عليٍّ [رَضِي الله عَنهُ] وَقِيلَ الْعَنْهُمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: لَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الأعداءِ وَيصرف عَن أهل الشَّام بهم الْعَذَاب»

شریح بن عبید ؒ بیان کرتے ہیں ، علی ؓ کے پاس اہل شام کا ذکر کیا گیا اور عرض کیا گیا ، امیر المومنین ! ان پر لعنت بھیجیں ، انہوں نے فرمایا : نہیں ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ ابدال شام میں ہوں گے ، اور وہ چالیس افراد ہیں جب ایک آدمی فوت ہو جائے گا تو اللہ اس کی جگہ دوسرے آدمی کو لے آئے گا ، ان کی وجہ سے بارش برستی ہے ، ان کے ذریعے دشمنوں سے بدلہ لیا جاتا ہے اور ان کی وجہ سے شام سے عذاب دور کر دیا جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
Haidth Number: 6277
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيف)

Takhreej

اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۱ / ۱۱۲ ح ۸۹۶) * شریح بن عبید عن علی رضی اللہ عنہ : منقطع ، فالسند ضعیف لانقطاعہ ۔ وقال سیدنا علی رضی اللہ عنہ :’’ ستکون فتنۃ یحصل الناس منھا کما یحصل الذھب فی المعدن فلا تسبوا اھل الشام و سبوا ظلمتھم فان فیھم الابدال و سیر سل اللہ الیھم سیبًا من السماء فیغرقھم ،،، ‘‘ الخ رواہ الحاکم (۴ / ۵۵۳ ح ۸۶۵۸) و صححہ و وافقہ الذھبی و سندہ صحیح ۔

Wazahat

Not Available