عبد الرحمن بن العلاء حضرمی بیان کرتے ہیں ، مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی جس نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ اس امت کے آخر میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے لیے ان کے پہلے لوگوں کا سا اجر ہو گا ، وہ نیکی کا حکم کریں گے ، برائی سے منع کریں گے اور وہ فتنے والوں سے قتال کریں گے ۔‘‘ امام بیہقی نے ان دونوں حدیثوں کو دلائل النبوۃ میں روایت کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ (۶ / ۵۱۳) * السند حسن الی عبد الرحمن بن العلاء الحضرمی و ذکرہ ابن حبان فی الثقات (۵ / ۱۰۰) وحدہ فھو مجھول الحال ۔