ابن محیریز ؒ بیان کرتے ہیں ، میں نے صحابہ میں سے ایک آدمی ابوجمعہ سے کہا : ہمیں ایک ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو ، انہوں نے کہا ، ٹھیک ہے ، میں تمہیں ایک اچھی سی حدیث سناتا ہوں ، ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا ، ابوعبیدہ بن جراح ؓ بھی ہمارے ساتھ تھے ، انہوں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا ہم میں سے بھی کوئی بہتر ہے ؟ ہم نے اسلام قبول کیا اور آپ کے ساتھ مل کر جہاد کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے اور وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ۔‘‘
اور رزین نے ابوعبیدہ ؓ سے ان الفاظ سے روایت کیا ہے ، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! کیا کوئی ہم سے بہتر ہے ؟ آخر حدیث تک ۔ حسن ، رواہ احمد و الدارمی و رزین ۔