امام مالک ؒ سے روایت ہے کہ انہیں علی بن ابی طالب ؓ اور عبداللہ بن عباس ؓ کے متعلق پتہ چلا کہ وہ کہا کرتے تھے کہ درمیان والی نماز سے مراد نماز فجر ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک فی الموطا (۱ / ۱۳۹ ح ۳۱۴) * ھذا من البلاغات و ثبت نحوہ عن ابن عباس (ابن ابی شیبۃ فی المصنف ۲ / ۵۰۶ ح ۸۶۲۷) واما علی رضی اللہ عنہ ففی السند الیہ حسین بن عبداللہ بن ضمیرۃ وھو متروک ۔