ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے دور میں اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ’’ قد قامت الصلوۃ ، قد قامت الصلوۃ کے سوا ایک ایک مرتبہ تھے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی و الدارمی ۔
صحیح ، رواہ ابوداؤد (۵۱۰) و النسائی (۲ / ۲۰ ، ۲۱ ح ۶۶۹ و ۶۲۹) و الدارمی (۱ / ۲۷۰ ح ۱۱۹۵) * سندہ حسن و صححہ ابن خزیمۃ (۳۷۴) و ابن حبان (۲۹۰ ، ۲۹۱) و الحاکم (۱ / ۱۹۷ ، ۱۹۸) و وافقہ الذھبی و للحدیث شواھد ۔