عبدالرحمن بن سعد بن عمار بن سعد ؒ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے والد سے اور اس نے سعد بن عمار کے دادا سعد بن عائذ جو کہ مؤذن رسول ﷺ تھے کے حوالے سے حدیث بیان کی رسول اللہ ﷺ نے بلال ؓ کو کانوں میں انگلیاں داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا :’’ اس سے تمہاری آواز زیادہ بلند ہو جائے گی ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۷۱۰) * قال البوصیری :’’ ھذا اسنادہ ضعیف لضعف اولاد سعد القرظ : عمار و سعد و عبد الرحمن ۔‘‘ و بلال کان یؤذن و ’’ اصبعاہ فی اذنیہ ‘‘ رواہ الترمذی (۱۹۷) وھو حدیث صحیح ۔