سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا فرمایا : کم ہی رد کی جاتی ہیں ، اذان کے وقت کی جانے والی دعا اور گھمسان کی لڑائی کے وقت کی جانے والی دعا ، اور ایک روایت میں ہے ، بارش کے وقت (کی جانے والی دعا)۔‘‘ ابوداؤد ، دارمی ، لیکن دارمی نے ’’بارش کے وقت‘‘ کا ذکر نہیں کیا ۔ حسن ۔
حسن ، رواہ ابوداؤد (۲۵۴۰) و الدارمی (۱ / ۲۷۲ ح ۱۲۰۳) [و صححہ ابن خزیمۃ (۴۱۹) الحاکم (۲ / ۱۱۴) و وافقہ الذھبی (!)] و سندہ حسن ، و للحدیث شواھد عند ابن حبان (۱۷۱۷ ، ۱۷۶۱) وغیرہ ۔ * رزق بن سعید و ثقہ الحاکم و الذھبی / و موسی بن یعقوب حسن الحدیث ۔