ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس آدمی کو مسجد کی آبادی کے لیے کوشاں دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :’’ اللہ کی مسجدوں کو صرف وہی لوگ آباد کر سکتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہوں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۲۶۱۷ وقال : حسن غریب) و ابن ماجہ (۸۰۲) و الدارمی (۱ / ۲۷۸ ح ۱۲۲۶) [و صححہ ابن حبان (الموارد : ۳۱۰)] * والراجح ان دراجًا حسن الحدیث عن ابی الھیشم و عن غیرہ ۔ ۔