ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو : اللہ تیری تجارت کو نفع مند نہ بنائے ، اور جب تم کسی شخص کو اس میں گم شدہ جانور کا اعلان کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو : اللہ کرے وہ چیز تمہیں نہ ملے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی و الدارمی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (۱۳۲۱ وقال : حسن غریب ) و الدارمی (۱ / ۳۲۶ ح ۱۴۰۸) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۳۰۵) و ابن حبان (۳۱۳) و الحاکم علی شرط مسلم (۲ / ۵۶) و وافقہ الذھبی ، و للحدیث طریق آخر عند مسلم (۵۶۸)] ۔