ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں اور ان پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۳۲۳۶) و الترمذی (۳۲۰ وقال : حسن) و النسائی (۴ ۹۵ ح ۲۰۴۵) [و ابن ماجہ : ۱۵۷۵] * ابو صالح باذام مولی ام ھانی ضعیف مدلس و حدث بھذا الحدیث بعد ما کبر ای بعد ما اختلط ۔