ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں ، کسی یہودی عالم نے نبی ﷺ سے سوال کیا : کون سا قطعہ زمین بہتر ہے ؟ آپ خاموش ہو گئے اور فرمایا :’’ میں جبریل ؑ کے آنے تک خاموش رہوں گا ۔‘‘ آپ خاموش رہے اور جبریل ؑ آئے تو آپ ﷺ نے دریافت کیا تو انہوں نے کہا : اس بارے میں مسٔول ، سائل سے زیادہ نہیں جانتا ، لیکن میں اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے دریافت کروں گا ، پھر جبریل ؑ نے فرمایا : محمد ﷺ ! میں اللہ کے اتنا قریب ہوا کہ میں اس سے پہلے کبھی اتنا قریب نہیں ہوا ، آپ ﷺ نے پوچھا :’’ جبریل ! وہ (قریب ہونا) کیسے تھا ؟‘‘ انہوں نے فرمایا : میرے اور اس کے مابین نور کے ستر ہزار پردے تھے ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بدترین مقامات بازار اور بہترین مقامات مساجد ہیں ۔‘‘ لا اصل لہ بھذا اللفظ ، لم اجدہ عن ابی امامہ ؓ ۔
لا اصل لہ بھذا اللفظ ، لم اجدہ عن ابی امامۃ رضی اللہ عنہ ۔ * ولاصل الحدیث شواھد عند ابن حبان (الموارد : ۱۵۹۹ عن ابن عمر) و الطبرانی فی کبیر (۲ / ۱۲۸ ح ۱۵۴۵) و احمد (۴ / ۸۱ ح ۱۶۸۶۵) و الحاکم (۲ / ۷) من حدیث جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ ، و الطبرانی فی الاوسط (۷۱۴۰) من حدیث انس رضی اللہ عنہ بالفاظ أخری ۔