حسن بصری ؒ سے مرسل روایت ہے ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگوں پر ایک ایسا دور آئے گا کہ ان کی مساجد میں ان کی گفتگو کا موضوع ان کے دنیوی امور ہوں گے ۔ پس تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو ، اللہ کو ان کی کوئی حاجت نہیں ۔‘‘ ضعیف ۔
ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (لم اجدہ) * و رواہ الحاکم (۴ / ۳۲۳) وغیرہ باسناد موضوع عن سفیان الثوری عن عون بن ابی جحیفۃ عن الحسن بن ابی الحسن عن انس بہ نحو المعنی و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند ابن حبان (۳۱۱ فیہ علل ، منھا عنعنۃ الاعمش) وغیرہ ۔