مالک بن حویرث ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ اللہ اکبر کہتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کے برابر لے آتے ، جب رکوع سے سر اٹھاتے اور ’’ سمع اللہ لمن حمدہ ‘‘ کہتے تو بھی اسی طرح کرتے ، اور ایک دوسری روایت میں : حتیٰ کہ وہ انہیں کانوں کی لو کے برابر کر لیتے ۔ متفق علیہ ۔
متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۳۷) و مسلم (۲۵ / ۳۹۱) * و جاء فی روایۃ ضعفۃ عند النسائی (۲ / ۲۰۵ ۔ ۲۰۶ ح ۱۰۸۶) :’’ و اذا سجد و اذا رفع راسہ من السجود ‘‘ یعنی رفع یدیہ ، و سند ضعیف ، قتادۃ مدلس و عنعن ولم یرو عنہ شعبۃ ، بل رواہ سعید بن ابی عروبۃ عنہ ۔ 864