سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے دو سکتے یاد کیے ، ایک سکتہ جب آپ ﷺ تکبیر تحریمہ کہتے اور ایک سکتہ جب آپ ﷺ (غیر المغضوب علیھم ولا الضالین) کی قراءت سے فارغ ہوتے ، ابی بن کعب ؓ نے ان کی تصدیق کی ۔ ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ اور دارمی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ حسن ۔
حسن ، رواہ ابوداؤد (۷۷۹) و الترمذی (۲۵۱ وقال : حسن) و ابن ماجہ (۸۴۴) و الدارمی (۱ / ۲۸۳ ح ۱۲۴۶) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۵۷۸) و ابن حبان (۴۴۸) و الحاکم (۱ / ۲۱۵) علی شرط الشیخین و وافقہ الذھبی] ۔