ابوزہیر نمیری ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے تو ہم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو بڑی عاجزی کے ساتھ اللہ سے دعا کر رہا تھا ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اگر اس نے دعا ختم کی تو (جنت و مغفرت) واجب کر لی ۔‘‘ لوگوں میں سے کسی آدمی نے عرض کیا : وہ کس چیز کے ساتھ ختم کرے ؟ فرمایا :’’ آمین کے ساتھ ۔‘‘ ضعیف ۔