عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں دوران سفر رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کی مہار تھام کر آگے آگے چلا کرتا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عقبہ ! کیا میں تمہیں پڑھی جانے والی دو بہترین سورتیں نہ سکھاؤں ؟‘‘ آپ نے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس مجھے سکھائیں ، راوی بیان کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے ان سورتوں کی وجہ سے مجھے زیادہ خوش نہ دیکھا ، پس جب آپ نماز صبح کے لیے تشریف لائے تو آپ نے نماز فجر پڑھاتے ہوئے یہی دو سورتیں تلاوت فرمائیں ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو میری طرف توجہ کرتے ہوئے فرمایا :’’ عقبہ ! تم نے (ان سورتوں کی عظمت کو) کیسے دیکھا ؟‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۴ / ۱۴۹ ح ۱۷۴۸۳) و ابوداؤد (۱۴۶۲) و النسائی (۲ / ۱۵۸ ح ۹۵۴) [و صححہ ابن حبان (۱۷۷۶ ، ۱۷۷۷) و الحاکم (۲ / ۵۴۰) و وافقہ الذھبی] * و للحدیث طریق آخر عند مسلم (۸۱۴) وغیرہ ۔