ابن عمر ؓ اور بیاضی ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے ، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کلام کر رہا ہے ؟ ایک دوسرے کے پاس بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا کرو ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد ۔
صحیح ، رواہ احمد (۲ / ۶۷ ح ۵۳۴۹ ، ۲ / ۳۶ ، ۱۲۹ ، حدیث ابن عمر ، ۴ / ۳۴۴) و مالک (۱ / ۸۰ ح ۱۷۴ حدیث البیاضی) * و للحدیث شواھد ، انظر سنن ابی داود (۱۳۳۲) ۔