ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ امام تو اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے ، پس جب وہ اللہ اکبر کہہ چکے تو پھر تم اللہ اکبر کہو ، اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
صحیح ، رواہ ابوداؤد (۶۰۴) و النسائی (۲ / ۱۴۲ ح ۹۲۳) و ابن ماجہ (۸۴۶) و ھذا الحدیث منسوخ بدلیل فتوی ابی ھریرۃ بقراۃ الفاتحۃ خلف الامام فی الصلوۃ الجھریۃ بعد وفاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اخرجہ الحمیدی (۹۸۰ بتحقیقی) و اصلہ عند مسلم (۳۹۵) ولہ شاھد صحیح فی جزء القراء للبخاری (بتحقیقی / نصر الباری : ۲۷۳ ، ۲۸۳) ۔