جابر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور انہیں پوری سورۂ رحمن سنائی تو وہ خاموش رہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس رات جن آئے ، میں نے جب (فبای الاء ربکما تکذبن) ’’ تم اپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔‘‘ پڑھا ، تو انہوں نے بہت اچھا جواب دیا تھا ، کہا : ہمارے رب ! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کو بھی نہیں جھٹلاتے ، اور ہر قسم کی حمد تیرے لیے ہے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ حسن ، رواہ الترمذی ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۳۲۹۱) و صححہ الحاکم علی شرط الشیخین (۲ / ۴۷۳) و وافقہ الذھبی] * سندہ ضعیف و للحدیث شاھد حسن عند البزار (کشف الاستار : ۳ / ۷۴ ح ۲۲۶۹) و الطبری فی تفسیرہ (۲۷ / ۷۲) وھو بہ حسن ۔