عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب (فسبح باسم ربک العظیم) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو ۔‘‘ اور جب (سبح اسم ربک الاعلیٰ) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو ۔‘‘ صحیح ، ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد (۸۶۹) و ابن ماجہ (۸۸۷) و الدارمی (۱ / ۲۹۹ ح ۱۳۱۱) [و صححہ ابن خزیمۃ (۶۰۰ ، ۶۰۱ ، ۶۷۰) و ابن حبان (۵۰۶) و الحاکم (۲ / ۴۷۷) و وافقہ الذھبی] * ایاس بن عامر و ثقہ الجمھور و حدیثہ لا ینزل عن درجۃ الصحۃ ۔