نعمان بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم شراب نوش ، زانی اور چور کے بارے میں کیا گمان کرتے ہو ؟‘‘ راوی کہتے ہیں ، یہ ان کے بارے حدود نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے ، صحابہ نے عرض کیا ، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ کبیرہ گناہ ہیں اور ان پر سزا ہے ، اور سب سے بڑی چوری وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ اپنی نماز کی کیسے چوری کرتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ اس کا رکوع و سجود مکمل نہیں کرتا ۔‘‘ مالک ، احمد ، جبکہ دارمی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ مالک (۱ / ۱۶۷ ح ۴۰۲ و سند ضعیف لا رسلہ ، النعمان بن مرۃ تابعی ثقۃ و وھم من ذکرہ فی الصحابۃ) [و احمد (۳ / ۵۶ ح ۱۱۵۵۳ من حدیث ابی سعید الخدری و سندہ ضعیف ، فیہ علی بن زید بن جدعان ضعیف) و الدارمی (۱ / ۳۰۴ ، ۳۰۵ ح ۱۳۳۴ من حدیث ابی قتادۃ و سندہ ضعیف ، فیہ الولید بن مسلم و یحیی بن ابی کثیر مدلسان و عنعنا)] ۔