ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ دو سجدوں کے درمیان یہ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما ، میری راہنمائی فرما ، مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے رزق عطا فرما ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۸۵۰) و الترمذی (۲۸۴) [و ابن ماجہ (۸۹۸) و سندھم ضعیف من اجل تدلیس حبیب بن ابی ثابت و لبعضہ شاھد فی صحیح مسلم (۲۶۹۷) من غیر ذکر الجلوس بین السجدتین و ثبت نحو المعنی عن الامام مکحول رحمہ اللہ (رواہ ابن ابی شیبۃ ۳ / ۶۳۴ ح ۸۹۲۲ و سندہ صحیح)] ۔