ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نماز میں ہاتھ کا سہارا لے کر بیٹھنے سے منع کیا کرتے تھے ۔ احمد ، ابوداؤد ، اور انہی کی ایک روایت میں ہے : جب آدمی نماز میں کھڑا ہو تو اسے ہاتھوں کا سہارا لے کر کھڑا ہونے سے منع فرمایا ۔ صحیح باللفظ الاول ، رواہ احمد ۔
صحیح باللفظ الاول ، رواہ احمد (۲ / ۱۴۷ ح ۶۳۴۷ و سندہ صحیح وھو اللفظ الاول) و ابوداؤد (۹۹۲) * قولہ :’’ نھی ان یعتمد الرجل علی یدیہ اذا نھض فی الصلوۃ ‘‘ رواہ ابوداؤد و سند ضعیف ، لا یصح ، فیہ محمد بن عبدالملک الغزال ، لم یذکروا سماعہ من عبدالرزاق قبل اختلاطہ فالسند ضعیف و عبدالرزاق مدلس و عنعن فی ھذا اللفظ ۔