معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا :’’ معاذ ! میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا ترک نہ کرنا : میرے رب ! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین خالص عبادت کرنے پر میری مدد فرما ۔‘‘ صحیح ۔
احمد ، ابوداؤد ، نسائی ، البتہ ابوداؤد نے ’’قال معاذ : وانا احبک‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (۵ / ۲۴۴ ح ۲۲۴۷۱) و ابوداؤد (۱۵۲۲) و النسائی (۳ / ۵۳ ح ۱۳۰۴) [و صححہ ابن خزیمۃ (۷۵۱) و ابن حبان (۲۳۴۵) و الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۲۷۳) و وافقہ الذھبی و صححہ مرۃ آخری (۳ / ۲۷۳ ، ۲۷۴)] ۔