عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں ہر (فرض) نماز کے بعد معوذات (سورۂ اخلاص ، الفلق اور الناس) کی تلاوت کیا کروں ۔ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی و البیھقی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۴ / ۱۵۵ ح ۱۷۵۵۳) و ابوداؤد (۱۵۲۳) و النسائی (۳ / ۶۸ ح ۱۳۳۷) و البیھقی فی الدعوات الکبیر (۱ / ۸۱ ح ۱۰۵) [و الترمذی (۲۹۰۳ و حسنہ) و صححہ ابن خزیمۃ (۷۵۵) و ابن حبان (۲۳۴۷) و الحاکم علی شرط مسلم (۱ / ۲۵۳) و وافقہ الذھبی] ۔