ابوخزامہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! راہنمائی فرمائیں ، دم جس کے ذریعے ہم دم کراتے ہیں ، دوائی ، جس کے ذریعے ہم علاج کرتے ہیں ، اور بچاؤ کی چیزیں (مثلاً ڈھال وغیرہ) جن کے ذریعے ہم بچاؤ کرتے ہیں ۔ کیا یہ اللہ کی تقدیر سے کچھ روک سکتی ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ (اسباب اختیار کرنا) بھی اللہ کی تقدیر میں سے ہیں ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۳/ ۴۲۱ ح ۱۵۵۵۱ ، ۱۵۵۵۴) و الترمذی (۲۰۶۵) و ابن ماجہ (۳۴۳۷) ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۳ / ۴۲۱ ح ۱۵۵۵۱ ۔ ۱۵۵۵۴) و الترمذی (۲۰۶۵ وقال : ھذا حدیث حسن) و ابن ماجہ ۳۴۳۷) * ابن ابی خزامۃ مجھول الحال ، وثقہ الترمذی وحدہ و لبعض الحدیث شواھد ، انظر الحدیث الآتی (۹۹) ۔