علی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر کی سیڑھیوں پر فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اس کو دخول جنت سے صرف موت روکے ہوئے ہے اور جو شخص سونے کے لیے اپنے بستر پر لیٹتے وقت اسے پڑھتا ہے تو اللہ اس کے گھر کو ، اس کے پڑوسی کے گھر اور اس کے آس پاس کے گھر والوں کو امن عطا کر دیتا ہے ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ، اور انہوں نے کہا : اس کی سند ضعیف ہے ۔ اسنادہ موضوع ۔
اسنادہ موضوع ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۲۳۹۵) * فیہ نھشل بن سعید : کذاب ، و فیہ علل أخری ولآیۃ الکرسی حدیث حسن عند النسائی فی الکبریٰ (۹۹۲۸) و عمل الیوم و اللیلۃ (۱۰۰) ۔