ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے بلال ؓ سے پوچھا : جب صحابہ کرام نبی ﷺ کو حالت نماز میں سلام کیا کرتے تھے تو آپ انہیں کیسے جواب دیا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے ۔ ترمذی ، نسائی کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور بلال کی جگہ صہیب کا ذکر کیا ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و النسائی ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۳۶۸ وقال :’’ حسن صحیح ‘‘ و سندہ حسن) و النسائی (۳ / ۵ ح ۱۱۸۸ عن صھیب وھو حدیث صحیح) [و صححہ ابن خزیمۃ (۸۸۸) و ابن حبان (الاحسان : ۲۲۵۸) و الحاکم (۳ / ۱۲) و وافقہ الذھبی] ۔