Blog
Books
Search Hadith

دو کے عدد سے شروع ہونے والے دو دو امور کا بیان

۔ (۹۹۶۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ثِنْتَانِ ھُمَا بِالنّاسِ کُفْرٌ، نِیَاحَۃٌ عَلَی الْمَیِّتِ، وَطَعْنٌ فِیْ النَّسَبِ۔)) (مسند احمد: ۹۶۸۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو چیزیں لوگوں میںپائی جاتی ہیں، جبکہ وہ کفر ہیں، میت پر نوحہ کرنا اور نسب میں طعن کرنا ۔
Haidth Number: 9964
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۹۶۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۶۷ (انظر: ۹۶۹۰)

Wazahat

فوائد:… کفر سے مراد یہ ہے کہ ان افعال کا تعلق کافروں اور جاہلیت کے طور طریقوں سے ہے۔