Blog
Books
Search Hadith

تین تین امور کا بیان

۔ (۹۹۷۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ تَقَوَّلَ عَلَیَّ مَالَمْ اَقُلْ، فَلْیَتَبَوَّاْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ اسْتَشَارَہُ اَخُوْہُ الْمُسْلِمُ فَاَشَارَ عَلَیْہِ بِغَیْرِ رُشْدٍ فَقَدْ خَانَہُ، وَمَنْ اَفْتٰی بِفُتْیَا غَیْرِ ثَبْتٍ، فَاِنّمَا اِثْمُہُ عَلیٰ مَنْ اَفْتَاہُ۔)) (مسند احمد: ۸۲۴۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی، جو میں نے نہیں کہی، وہ آگ سے اپنا ٹھکانہ تیار کر لے، جس سے اس کے مسلمان بھائی نے مشورہ طلب کیا، لیکن اس نے عقل اور راست روی کے بغیر اس کو مشورہ دے دیا، پس اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے تحقیق کے بغیر فتوی دیا، پس اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہو گا۔
Haidth Number: 9970
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۹۷۰) تخریج: حسن، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۳۶۵۷، وابن ماجہ: ۵۳ (انظر: ۸۲۶۶)

Wazahat

فوائد:… مشورہ اور فتوی دینے والے افراد کو متنبہ رہنا چاہیے، صرف وہ مشورہ دیا جائے، جس میں مسلمان کے لیے خیر و بھلائی ہو اور مکمل تحقیق، محنت اور یقینیا ظن غالب کے بعد شریعت سے متعلقہ امور کا فتوی دیا جائے۔