Blog
Books
Search Hadith

تین کے عدد سے شروع ہونے والے تین تین امور کا بیان

۔ (۹۹۸۲)۔ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِیْفٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَ: سَاَلْنَارَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ ثَلَاثٍ، فَلَمْ یُرَخِّصْ لَنَا فِیْ شَیْئٍ مِنْھّنَّ، سَاَلْنَاہُ اَنْ یَرُدَّ اِلَیْنَا اَبَابَکْرَۃَ وَکَانَ مَمْلُوْکًا وَاَسْلَمَ قَبْلَنَا، فَقَالَ: ((لَا، ھُوَ طلِیْقُ اللہ، ثُمَّ طلِیْق رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔)) ثُمَّ سَاَلْنَاہُ اَنْ یُُرَخِّصَ لَنَا فِیْ الشِّتَائِ وَکَانَتْ اَرْضُنَا اَرْضًا بَارِدَۃًیَعْنِیْ فِیْ الطُّھُوْرِ فَلَمْ یُرَخِّصْ لَنَا، وَسَاَلْنَاہُ اَنْ یُرَخِّصَ لَنَا فِیْ الدُّبَّائِ، فَلَمْ یُرَخِّصْ لَنَا فِیْہِ ۔)) (مسند احمد: ۱۷۶۷۱)

۔ بنو ثقیف کے ایک آدمی سے روایت ہے، وہ کہتا ہے: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے تین چیزوں کا سوال کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں کسی ایک میں بھی رخصت نہیں دی، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مطالبہ کیا کہ آپ ابوبکرہ کو ہمیں لوٹا دیں، وہ غلام تھا اور ہم سے پہلے مسلمان ہو گیا تھا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، وہ تو اللہ تعالیٰ کا اور پھر اس کے رسول کا آزاد شدہ ہے۔ پھر ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سوال کیا کہ ہمارے علاقے میں بڑی سردی پڑتی ہے، اس لیے ہمیں طہارت کے بارے میں رخصت دی جائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں رخصت نہ دی، پھر ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ اجازت چاہی کہ ہمیں کدو کا برتن استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں اس کی بھی رخصت نہ دی۔
Haidth Number: 9982
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۹۸۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرج منہ قصۃ ابی بکرۃ الطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۴۲۷۳، وفی شرح معانی الآثار : ۳/ ۲۷۸ (انظر: ۱۷۵۳۰)

Wazahat

فوائد:… جب کافروں کا غلام مسلمان ہو جائے تو وہ آزاد ہو جاتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بعد میں کدو کا برتن استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی، عذر کے وقت غسل اور وضو کے بجائے تیمم کرنا درست ہے، لیکن ان لوگوں کا عذر اس لائق نہیں تھا کہ ان کو یہ رخصت دی جائے۔