Blog
Books
Search Hadith

تین کے عدد سے شروع ہونے والے تین تین امور کا بیان

۔ (۹۹۸۳)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ثَلَاثَۃٌ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ، مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَقَاطِعُ رَحِمٍ، وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ، وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنًا لِلْخَمْرِ سَقَاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ نَّھْرِ الْغُوْطَۃِ۔)) قِیْلَ: وَمَا نَھْرُ الْغُوْطَۃِ؟ قَالَ: ((نَھْرٌ یَجْـرِیْ مِنْ فُرُوْجِ الْمُوْمِسَاتِ یُؤْذِیْ اَھْلَ النَّارِ رِیْحُ فُرُوْجِھِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۹۸)

۔ سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین افراد جنت میں داخل نہیں ہوں گے، شراب پر ہمیشگی کرنے والا، قطع رحمی کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا۔ اور جو آدمی شراب پر ہمیشگی والی حالت پر مرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو غوطہ کی نہر سے پلائے گا۔ کسی نے کہا: غوطہ کی نہر سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ زانی عورتوں کی شرمگاہوں سے نکلنے والی نہر ہو گی، ان کی شرمگاہوں کی بدبو جہنمیوں کو تکلیف دے گی۔
Haidth Number: 9983
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

ٍ(۹۹۸۳) تخریج: قولہ منہ: ثلاثۃلایدخلون الجنۃ: مدمن خمر، وقاطع رحم، ومصدق بالسحر۔ حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لضعف ابی حریز، أخرجہ ابن حبان: ۵۳۴۶، وابویعلی: ۷۲۴۸، والحاکم: ۴/ ۱۴۶(انظر: ۱۹۵۶۹)

Wazahat

Not Available