Blog
Books
Search Hadith

پانچ پانچ امور کا بیان

۔ (۱۰۰۰۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْروٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((حَرَّمَ عَلٰی اُمَّتِی الْخَمْرَ، وَالْمَیْسِرَ، وَالْمِزْرَ، وَالْکُوْبَۃَ، وَالْقِـنِّـیْنَ۔ وَزَادَنِیْ صَلَاۃَ الْوِتْرِ۔)) قَالَ یَزِیْدٌ (اَحَدُ الرُّوَاۃِ): اَلْقِنِّیْنُالْبَرَابِطُ۔ (مسند احمد: ۶۵۴۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت پر شراب، جوا، جو یا گیہوں کی شراب، نرد یا شطرنج اور باجے کو حرام قرار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے وتر کی صورت میں ایک زائد نماز دی ہے۔ یزید راوی نے کہا: قِنِّیْنسے مراد بَرْبَط یعنی باجہ ہے۔
Haidth Number: 10001
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۰۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، فرج بن فضالۃ ضعیف، وابراہیم بن عبد الرحمن مجھول، وابوہ، فی حدیثہ مناکیر، قالہ الامام البخاری (انظر: ۶۵۴۷)

Wazahat

Not Available