Blog
Books
Search Hadith

چھ چھ امور پر مشتمل احادیث کا بیان

۔ (۱۰۰۱۱)۔ عَنْ اَنَسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَخَذَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی النِّسَائِ حِیْنَ بَایَعَھُنَّ اَنْ لَا یَنُحْنَ، فَقُلْنَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ نِسَائً اَسْعَدْنَنَا فِیْ الْجَاھِلیَّۃِ اَفَنُسْعِدُھُنَّ فِی الْاِسْلَامِ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا اِسْعَادَ فِیْ الْاِسْلَامِ، وَلَا شِغَارَ، وَلَا عَقْرَ فِیْ الْاِسْلَامِ، وَلَا جَلَبَ فِیْ الْاِسْلَامِ، وَلَا جَنَبَ، وَمَنِ انْتَھَبَ فَلََیْسَ مِنَّا۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۶۳)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خواتین سے بیعت لی تو ان سے یہ معاہدہ لیا کہ وہ نوحہ نہیں کریں گی، کچھ خواتین نے کہا: اے اللہ کے رسول! بعض خواتین نے دورِ جاہلیت میں نوحہ کرنے میں ہماری مدد کی تھی، کیا ہم اسلام میں ان کی مدد کر سکتی ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسلام میں نہ ایسی مدد ہے، نہ شغار ہے، نہ عَقْر ہے، نہ جلب ہے اور نہ جنب ہے اور جس نے لوٹ مار کی، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
Haidth Number: 10011
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۱۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین أخرجہ ابوداود: ۳۲۲۲، والترمذی: ۱۶۰۱،و النسائی: ۴/ ۱۶ (انظر: ۱۳۰۳۲)

Wazahat

فوائد:… نوحہ میں ایک دوسرے کی مدد کو اِسْعَاد کہتے ہیں، دورِ جاہلیت میں خواتین نوحہ کرنے میں باقاعدہ ایک دوسرے کا تعاون کرتی تھیں، اسلام میں تو سرے سے نوحہ سے ہی منع کر دیا۔ عَقْر کی صورت یہ تھی کہ جو آدمی اپنی زندگی میں سخاوت کرتا تھا، لوگ اس کی قبر پر اونٹ نحر کرتے اور کہتے کہ ہم اس میت کو اس کے عمل کا بدلہ دے رہے ہیں، اسلام نے اس رسم سے بھی منع کر دیا۔