Blog
Books
Search Hadith

نماز کی فرضیت اور اس کے فرض ہونے کے وقت کا بیان

۔ (۱۰۰۶)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاۃُ رَکْعَتَیْنِ فَزَادَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ صَلَاۃِ الْحَضَرِ وَتَرَکَ صَلَاۃَ السَّفَرِ فِیْ نَحْوِہَا۔ (مسند أحمد: ۲۶۴۹۴)

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نماز دو دو رکعتیں فرض ہوئی، پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا اور سفری نماز کو اسی طرح رہنے دیا۔
Haidth Number: 1006
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۹، ومسلم: ۱۶۳ (انظر: ۲۱۲۸۸)

Wazahat

فوائد:… اس موضوع پر سیدہ عائشہ ؓسے مروی حدیث یہ ہے، وہ کہتی ہیں: فُرِضَتِ الصَّلَاۃُ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ فِیْ الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَاُقِرَّتِ صَلَاۃُ السَّفَرِ وَزِیْدَ فِیْ الْحَضَرِ۔ … حضر و سفر کی نماز دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھی، پھر اس (مقدار) کو سفر ی نماز قرار دیا گیا اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا۔