Blog
Books
Search Hadith

تعریف کی جائز صورتوں کا بیان

۔ (۱۰۰۲۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا اَحَدَ اَغْیَرُ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، فَلِذٰلِکَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ، مَاظَھَرَ مِنْھَا وَمَابَطَنَ، وَلَا اَحَدَ اَحَبُّ اِلَیْہِ الْمَدْحُِ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۳۶۱۶)

۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی بھی اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند نہیں ہے، اسی لیے اس نے ظاہر ی اور باطنی ہر قسم کی بری چیزکو حرام قرار دیا ہے اور کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جس کو اللہ تعالیٰ کی بہ نسبت تعریف زیادہ پسند ہو۔
Haidth Number: 10027
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۲۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۶۳۴، ۴۶۳۷، ومسلم: ۲۷۶۰ (انظر: ۳۶۱۶)

Wazahat

فوائد:… جب خاوند اپنی بیوییا بیٹی کے پاس کوئی غیر آدمی دیکھتا ہے تو اس میں جلن پیدا ہوتی ہے، اسی کو غیرت کہتے ہیں۔ اسی طرح جب بندہ نافرمانی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو غیرت آتی ہے کہ وہی اس کا خالق،ربّ اور مالک ہے، اسی کا کھاتا، پیتا اور پہنتا ہے، لیکن اس کے باجود یہ اس کی نافرمانی کرتاہے۔