Blog
Books
Search Hadith

تعریف کی ناجائز صورتیں

۔ (۱۰۰۳۸)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلًا یُثْنِیْ عَلَی رَجُلٍ وَیُطْرِیْہِ فِیْ الْمِدْحَۃِ، فَقَالَ: ((لَقَدْ اَھْلَکْـتُمْ اَوْ قَطَعْتُمْ ظَھْرَ الرَّجُلِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۲۸)

۔ سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سنا کہ آدمی دوسرے آدمی کی تعریف کر رہا تھا اور مبالغہ سے کام لے رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو نے اس شخص کی کمر کو ہلاک کر دیا ہے، یا کاٹ دیا ہے۔
Haidth Number: 10038
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۳۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۶۶۳، ۶۰۶۰، ومسلم: ۳۰۰۱ (انظر: ۱۹۶۹۲)

Wazahat

Not Available