Blog
Books
Search Hadith

تعریف کی ناجائز صورتیں

۔ (۱۰۰۳۹)۔ عَنْ مُجَاھِدٍ، اَنَّ سَعِیْدَ بْنَ الْعَاصِ بَعَثَ وَفْدًا مِنَ الْعِرَاقِ اِلٰی عُثْمَانَ، فَجَائُ وْا یُثْنُوْنَ عَلَیْہِ، فَجَعَلَ الْمِقْدَادُ یَحْثُوْ فِیْ وُجُوْھِھِمُ التُّرَابَ، وَقَالَ: اَمَرَنَارَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنْ نَحْثُوَا فِیْ وُجُوْہِ الْمَدَّاحِیْنَ التُّرَابَ۔ وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: فَقَامَ الْمِقْدَادُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ : ((احْثُوْا فِیْ وُجُوْہِ الْمَدَّاحِیْنَ التُّرَابَ۔)) قَالَ الزُّبَیْرُ: اَمَّا الْمِقْدَادُ فَقَدْ قَضٰی مَاعَلَیْہِ ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۲۵)

۔ مجاہد کہتے ہیں: سیدنا سعید بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے عراق سے ایک وفد سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف بھیجا، جب وہ لوگ آئے تو وہ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تعریف کرنے لگے، لیکن سیدنا مقداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کے چہروں پر مٹی پھینکی اور کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی پھینکیں۔ امام سفیان نے اپنی روایت میں کہا: سیدنا مقداد نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی پھینکو۔ پھر زبیر راوی نے کہا: سیدنا مقداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔
Haidth Number: 10039
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۳۹) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الطیالسی: ۱۱۵۹، والطبرانی: ۲۰/ ۵۷۰(انظر: ۲۳۸۲۴)

Wazahat

Not Available