Blog
Books
Search Hadith

نماز کی فرضیت اور اس کے فرض ہونے کے وقت کا بیان

۔ (۱۰۰۸)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: کَانَتِ الصَّلَاۃُ خَمْسِیْنَ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ سَبْعَ مِرَارٍ، وَالْغَسْلُ مِنَ الْبَوْلِ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَمْ یَزَلْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَسْأَلُ حَتّٰی جُعِلَتِ الصَّلَاۃُ خَمْسًا وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ مَرَّۃً وَالْغَسْلُ مِنَ الْبَوْلِ مَرَّۃً۔ (مسند أحمد: ۵۸۸۴)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نمازیں پچاس تھیں، غسلِ جنابت بھی سات دفعہ تھا اور پیشاب کو دھونا بھی سات بار تھا، پس رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سوال کرتے رہے، یہاں تک کہ پانچ نمازیں، ایک بار غسل جنابت اور ایک بار پیشاب کے دھونے کو مشروع قرار دیا گیا۔
Haidth Number: 1008
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ایوب بن جابر الیمامی وعبدُ اللہ بنُ عصمۃ مختلف فیہ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۴۷ (انظر: ۵۸۸۴)

Wazahat

فوائد:… ابو داؤد میں یہ الفاظ ہیں: ((غَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ۔)) یعنی پیشاب والے کپڑے کو دھونا۔ (عبداللہ رفیق)