Blog
Books
Search Hadith

عورتوں کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۴۳)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَکَرَ الدُّنْیَا فَقَالَ: ((اِنَّ الدُّنْیَا خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ فَاتَّقُوْھَا وَاتَّقُوْا النِّسَائَ، ثُمَّ ذَکَرَ نِسْوَۃً ثَلَاثًا مِنْ بَنِیْ اِسْرَئِیْلَ امْرَاَتَیْنِ طَوَیْلَتَیْنِتُعْرَفَانِ وَاِمْرَاَۃٌ قَصِیْرَۃٌ لَا تُعْرَفُ، فَاتَّخَذَتْ رِجْلَیْنِ مِنْ خَشَبٍ، وَصَاغَتْ خَاتَمًا فَحَشَتْہُ مِنْ اَطْیَبِ الطِّیْبِ الْمِسْکِ، وَجَعَلَتْ لَہُ غَلَقًا، فَاِذَا مَرَّتْ بِالْمَلَائِ اَوِ الْمَجْلِسِ قَالَتْ بِہٖفَفَتَحَتْہُفَفَاحَرِیْحُہُ، قَالَ الْمُسْتَمِرُّ بِخِنْصَرِہِ الْیُسْرٰی فَاَشْخَصَھَا دُوْنَ اَصَابِعِہِ الثَّلَاثِ شَیْئًا وَقَبَضَ الثَّلَاثَۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۴۶)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دنیا کا ذکر کیا اور فرمایا: بیشک دنیا سرسبز وشاداب (پرکشش) اور میٹھی ہے، پس تم اس سے بھی بچو اور عورتوں سے بھی بچو، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ذکر کیا کہ بنی اسرائیل میں تین عورتیں تھیں، دو کو دراز قد ہونے کی وجہ سے پہچان لیا جاتا تھا اور ایک کو کوتاہ قد ہونے کی وجہ سے نہیں پہچانا جاتا تھا، پس اس نے کھڑاؤں (لکڑی کے جوتے) بنوا لیے اور ایک انگوٹھی بنوائی، اس میں سب سے بہترین خوشبو کستوری بھری اور اس کا ایک ڈھکن بنوایا، پھر جب وہ کسی مجلس کے پاس سے گزرتی تو ڈھکن کو کھولتی، پس خوشبو پھیل جاتی تھی۔ مستمر راوی نے کہا کہ وہ انگوٹھی اس بائیں چھنگلی انگلی میں ہوتی، پس وہ اس کو باقی تین انگلیوں کی طرف جھکاتی اور باقی تینوں کو بند کر لیتی۔
Haidth Number: 10043
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۴۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم أخرجہ ابن خزیمۃ: ۱۶۹۹، وابن حبان: ۵۵۹۱، وابویعلی: ۱۲۹۹۳(انظر: ۱۱۴۲۶)

Wazahat

فوائد:… شیخ البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: اس حدیث سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ فاسق عورتیں ایسا لباس زیبِ تن کرتی ہیں اور (ایسی وضع قطع اختیار کرتی ہیں) جس کی وجہ سے لوگ اپنی نگاہوں کو ان کی طرف پھیر دیتے ہیں۔ آج کل بھییہ مصیبت عام ہو گئی ہے کہ عورتیں اونچی ہیل والی جوتیاں پہنتی ہیں اور جوتوں کے نیچے لوہا (وغیرہ) لگواتی ہیں، تاکہ چلتے وقت پٹک پٹک کی خوب آواز ہو۔ شایدیہودیوں نے یہ چیز ایجاد کی ہو، جیساکہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، مسلمان عورتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے جوتوں اور لباسوں سے اجتناب کریں۔ واللہ المستعان۔ (صحیحہ: ۴۸۶) خواتین کی ہر چیز جاذب نظر اور پر کشش بنا دی گئی ہے، یہاں تک کہ برقعوں پر بہت ڈیزائننگ کر دی گئی، دیدہ زیب لباس بنا دیئے گئے ہیں،خوشبو کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے، زیب و زینت، بناؤ سنگھار اور حسن و جمال کے بہت اسباب پیدا کر دئیے گئے ہیں، صرف جوتوں کے ڈیزائنوں سے ہر چیز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔