Blog
Books
Search Hadith

عورتوں کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۴۴)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شِبْلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ الْفُسَّاقَ ھُمْ اَھْلُ النَّارِ۔)) قِیْلَ: یارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ: ((النِّسَائُ۔)) وقَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْ لَسْنَ اُمَّھَاتِنَا وَاَخَوَاتِنَا وَاَزْوَاجَنَا قَالَ: ((بَلٰی، وَلٰکِنَّھُنَّ اِذَا اُعْطِیْنَ لَمْ یَشْکُرْنَ، وَاِذَا ابْتُلِیْنَ لَمْ یَصْبِرْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۵۳)

۔ سیدنا عبد الرحمن بن شبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہے مروی سے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک فاسق لوگ جہنمی ہیں۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! فاسق لوگ کون ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عورتیں۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیویاں نہیں ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں، لیکن جب ان کو دیا جاتا ہے تو وہ شکر ادا نہیں کرتیں اور جب ان کو آزمایا جاتا ہے تو وہ صبر نہیں کرتیں۔
Haidth Number: 10044
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۴۴) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۶۰۴ (انظر: ۱۵۶۶۶/۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں عورتوں کے لیے بڑی عبرت کا درس موجود ہے، کاش عورتیں اپنے خاوندوں کے احسانات کو سامنے رکھ کر شکر گزار اور احسان مند بن جاتیں، جبکہ وہ ان سے مستغنی بھی نہیں ہو سکتیں۔