Blog
Books
Search Hadith

عورتوں کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۴۸)۔ عَنْ اَبِیْ التَّیَّاحِ قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفًایُحَدِّثُ اَنَّہُ کَانَتْ لَہُ امْرَاَتَانِ قَالَ: فجَائَ اِلیٰ اِحْدَاھُمَا قَالَ: فَجَعَلَتْ تَنْزِعُ بِہٖعِمَامَتَہُ،وَقَالَتْ: جِئْتَمِنْعِنْدِامْرَاَتِکَ،قَالَ: جِئْتُمِنْعِنْدِعِمْرَانَبْنِحُصَیْنٍ فَحَدَّثَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَحْسِبُ اَنَّہُ قَالَ: ((اِنَّ اَقَلَّ سَاکِنِی الْجَنَّۃِ النِّسَائُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۷۶)

۔ ابو تیاح بیان کرتے ہیں کہ مطرف کی دو بیویاں تھیں، جب وہ ایک بیوی کے پاس گئے اور اس نے ان کی پگڑی اتاری تو اس نے کہا: آپ تو اپنی بیوی کے پاس سے آئے ہیں، انھوں نے کہا: میں سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس سے آیا ہوں، انھوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک حدیث بیان کی، میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت کے باسیوں میں عورتیں کم تعداد ہوں گی۔
Haidth Number: 10048
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۴۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۳۸(انظر: ۱۹۸۳۷)

Wazahat

Not Available