Blog
Books
Search Hadith

مال کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۵۶)۔ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: لَمَّا اُنْزِلَتْ {الّذِیْنَیَکْنِزُوْنَ الذَّھَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنْفِقُوْنَھَا فِیْ سَبیْلِ اللّٰہِ} قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَعْضِ اَسْفَارِہِ، فَقَالَ بَعْضُ اَصْحَابِہٖ: قَدْنَزَلَفِیْ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ مَانَزَلَ، فَلَوْ اَنَّا عَلِمْنَا اَیَّ الْمَالِ خَیْرٌ اِتَّخَذْنَاہُ، فَقَالَ: ((اَفَضَلُہُ لِسَانًا ذَاکِرًا، وَقَلْبًا شَاکِرًا، وَزَوْجَۃً مُؤْمِنَۃً تُعِیْنُہُ عَلٰی اِیْمَانِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۵۱)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا خزانہ کرتے ہیں اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ اس وقت ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے، ہم میں سے بعض افراد نے بعض سے کہا: سونے اور چاندی کے بارے میں تو یہ کچھ نازل ہو چکا ہے، اب اگر ہمیں پتہ چل جائے کہ کون سا مال بہتر ہے، تاکہ اس کا اہتمام کریں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین مال ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل اور صاحب ِ ایمان بیوی، جو بندے کے ایمان پر اس کا تعاون کرے۔
Haidth Number: 10056
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۵۶) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الترمذی: ۳۰۹۴، وابن ماجہ: ۱۸۵۶(انظر: ۲۲۳۹۲)

Wazahat

Not Available