Blog
Books
Search Hadith

مال کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۵۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِی الْھُذَیْلِ قَالَ: حَدَّثَنِیْ صَاحِبٌ لِیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((تَبـًّـا لِلذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ۔)) قَالَ: فَحَدَّثَنِیْ صَاحِبِیْ اَنَّہُ انْطَلَقَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَوْلُکَ تَبًّا لِلذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ مَاذَا نَدَّخِرُ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِسَانًا ذَاکِرًا، وَقَلْبًا شَاکِرًا، وَزَوْجَـۃً تُعِیْنُ عَلَی الْآخِرَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۸۹)

۔ عبد اللہ بن ابو ہذیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے ایک ساتھی نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہے۔ یہ سن کر سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے یہ فرما دیا ہے کہ سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہے، اب ہم کیا خزانہ کریں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل اور ایسی بیوی، جوآخرت کے معاملے میں اپنے خاوند کا تعاون کرے۔
Haidth Number: 10057
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۵۷) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۲۳۱۰۱)

Wazahat

فوائد:… ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل اور امورِ آخرت کو آسان بنا دینے والی بیوی، ان تین نعمتوں کی وجہ سے نہ صرف دنیا میں تسکین ملتی ہے، بلکہ آخرت بھی آسان ہو جاتی ہے۔