Blog
Books
Search Hadith

مال کی مذمت کا بیان

۔ (۱۰۰۶۶)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ اَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِیْ سُلَیْمٍ، عَنْ جَدِّہِ اَنَّہُ اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِفِضَّۃٍ، فَقَالَ: ھٰذِہِ مِنْ مَعْدِنٍ لَنَا، فَقَالَ: النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَـتَکُوْنُ مَعَادِنُ یَحْضُرُھَا شِرَارُ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۴۵)

۔ بنو سلیم کا ایک آدمی اپنے دادا سے بیان کرتا ہے کہ وہ چاندی لے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: یہ ہماری ایک کان کی چاندی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب کانیں ہوں گی، لیکن بدترین لوگ ان پر حاضر ہوں گے۔
Haidth Number: 10066
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۶۶) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی الصغیر : ۴۲۶، وفی الاوسط : ۳۵۵۶(انظر: ۲۳۶۴۵)

Wazahat

فوائد:… شیخ البانیjکہتے ہے: معادن (کانیں) ان مقامات کو کہتے ہیں، جہاں سے سونے، چاندی اور تانبے جیسے زمینی جواہر برآمد ہوتے ہیں، اس کی واحد معدِن ہے۔ کوئی شک نہیں کہ کافر لوگ ہی بدترین ہوتے ہیں۔ عربوں کے زمینی خزانے نکالنے کے لیےیورپیوں اور امریکیوں کو وہاں لانے کی وجہ سے مسلمان جس آزمائش میں مبتلا ہیں، اس حدیث میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ واللہ المستعان۔ (صحیحہ: ۱۸۸۵)