Blog
Books
Search Hadith

بازاروں اور کچھ دوسرے مقامات کی مذمت کابیان

۔ (۱۰۰۹۰)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَجُلًا اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ قَالَ: فَقَالَ: ((لَا اَدْرِیْ۔)) فلَمَّا اَتَاہُ جِبْرِیْلُ علیہ السلام قَالَ: ((یَاجِبْرِیْلُ! اَیُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ قَالَ: لَا اَدْرِیْ حَتّٰی اَسْاَلَ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ، فَانْطَلَقَ جِبْرِیْلُ علیہ السلام ثُمَّ مَکَثَ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ یَمْکُثَ، ثُمَّ جَائَ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! اِنَّکَ سَاَلْتَنِیْ اُیُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ فَقُلْتُ: لَا اَدْرِیْ اِنِّیْ سَاَلْتُ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ اَیُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ فَقَالَ: اَسْوَاقُھَا۔)) (مسند احمد: ۱۶۸۶۵)

۔ سیدنا جبیر بن مطعم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سے مقامات سب سے برے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا۔ پھر سیدنا جبریل علیہ السلام ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: اے جبریل! کون سے مقامات سب سے برے ہیں؟ انھوں نے کہا: جی میں نہیں جانتا، لیکن میں اپنے ربّ سے سوال کروں گا، پھر وہ چلے گئے اور جتنا اللہ تعالیٰ کو منظور تھا، ٹھہرے رہے، پھر آئے اور کہا: اے محمد! آپ نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ کون سے مقامات برے ہیں، میں نے جواب دیا تھا کہ میں تو نہیں جانتا، پھر میں نے اپنے ربّ سے سوال کیا کہ کون سے مقامات سے سب سے برے ہیں، اللہ تعالیٰ نے کہا: بازار۔
Haidth Number: 10090
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۰۹۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عبد اللہ بن محمد بن عقیل، أخرجہ البزار: ۱۲۵۲، وابویعلی: ۷۴۰۳، والطبرانی فی الکبیر : ۱۵۴۸ (انظر: ۱۶۷۴۴)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:((أَحَبُّ الْبِلاَدِ اِلَی اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا، وَاَبْغَضُ الْبِلاَدِ اِلَی اللّٰہِ اَسْوَاقُھَا۔)) … اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے بہترین مقام مساجد ہیں اور سب سے ناپسندیدہ مقام بازار ہیں۔ (صحیح مسلم: ۶۷۱) بازار، اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے ناپسندیدہ مقام ہے، بازار پر حکم لگاتے وقت کسی ایک صادق اور امین تاجر کو نہیں دیکھا، مگر وہاں کے پورے ماحول کو سامنے رکھا گیا۔