Blog
Books
Search Hadith

اونٹ اور مرغ پر لعنت کرنے کا بیان

۔ (۱۰۱۲۵)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُھَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، لَعَنَ رَجُلٌ دِیْکًا صَاحَ عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَلْعَنْہُ فَاِنَّہُ یَدْعُوْ اِلَی الصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۶۰)

۔ سیدنا زید بن خالد جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرغ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آواز نکالی، ایک آدمی نے اس وجہ سے اس پر لعنت کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: اس پر لعنت نہ کر، بیشکیہ نماز کے لیے بلاتا ہے۔
Haidth Number: 10125
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۱۲۵) تخریج: صحیح بلفظ ابی داود ، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۵۱۰۱ (انظر: ۱۷۰۳۴)

Wazahat

فوائد:… جو چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر معاون ہو، وہ مدح کی مستحق ہوتی ہے، نہ مذمت کی۔ سنن ابوداود کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((لَاتَسُبُّوا الدِّیْکَ فَاِنَّہُ یُوْقِظُ لِلصَّلاَ ۃِ۔)) … مرغ کو گالی نہ دیا کرو، کیونکہیہ نماز کے لیے جگاتاہے۔ عام تجربہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مرغ کے اندر جو فطرت ودیعت رکھی ہے، اس کی وجہ سے وہ فجر سے پہلے اور زوال کے وقت لگاتار آواز نکالنا شروع کر دیتا ہے، اس طرح سے نمازِ فجر اور نمازِ ظہر کے وقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، بہرحال یہ ایک علامت ہے، اس کے بعد وقت کی تحقیق کرنا ضروری ہے۔