Blog
Books
Search Hadith

زمانے، ہوا اور مرغ کو برابھلا کہنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۱۰۱۳۹)۔ حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ سَلَمَۃَ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ سُفْیَانَ، وَاَبُوْ النَّضْرِ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ سَلَمَۃَ ،عَنِ ابْنِ کَیْسَانَ، عَنْ عُبَیْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ، عَنْ زَیْدَ بْنِ خَالِدٍ الْجُھَنِیِّ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَسُبُّوْا الدِّیْکَ فَاِنَّہُ یَدْعُوْا اِلَی الصَّلَاۃِ۔)) قَالَ اَبِیْ: قَالَ اَبُوْ النَّضْرِ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ عَنْ سَبِّ الدِّیْکِ، وقَالَ: ((اِنَّہُ یُؤَذِّنُ بِالصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۰۱۹)

۔ سیدنا زید بن خالد جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مرغ کو برا بھلا نہ کہا کرو، کیونکہ وہ نماز کے لیے بلاتا ہے۔ ابو نضر کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مرغ کو گالی دینے سے منع کیا اور فرمایا: یہ نماز کے لیے گویا اذان دیتا ہے ۔
Haidth Number: 10139
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۱۳۹) تخریج: انظر الحدیث رقم (۱۰۱۲۵)

Wazahat

فوائد:… نماز کے لیے اذان دینے سے مراد یہ ہے کہ مرغ عام طور پر طلوعِ فجر اور زوال کے وقت آواز نکالتاہے، اس سے لوگوں کو نماز فجر اور نماز ظہر کا احساس ہو جاتا ہے، بہرحال مرغ کی آواز کے بعد نماز کے وقت کییقین دہانی کرنا ضروری ہے۔