Blog
Books
Search Hadith

چہرے پرمارنے، چہرے کو برا بھلا کہنے اور اس پر داغنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۱۰۱۴۸)۔ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیْکَرِبَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : یَنْھٰی عَنْ لَطْمِ خُدُوْدِ الدَّوَابِ، وَقَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ قَدْ جَعَلَ لَکُمْ عَصِیًّا وَسِیَاطًا۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۱۲)

۔ سیدنا مقدام بن معدی کرب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جانوروں کے رخساروں پر مارنے سے منع کیا اور فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے استعمال کے لیے لاٹھیاں اور کوڑے بنائے ہیں۔
Haidth Number: 10148
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۱۴۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لتدلیس بقیۃ بن الولید، ولابھام الرجل الذی روی عنہ ارطاۃ بن المنذر (انظر: ۱۷۱۸۰)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ تم سزا دیتے وقت لاٹھیوں اور کوڑوں پر اکتفا کیوں نہیںکرتے کہ ہاتھوں سے چہروں پر مارنا شروع کر دیتے ہو۔